ماہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد اضافہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ماہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق دسمبر 2023 کی نسبت دسمبر 2024 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 4.07 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ جولائی تا دسمبر مہنگائی کی شرح 7.22 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق شہروں میں مہنگائی کی شرح 4.4 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 3.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ایک سال میں دال چنا 54.25 فیصد ، بیسن 52.15 فیصد، ٹماٹر 44.71 فیصد، آلو 37.03 فیصد مہنگے ہوئے، دال مونگ 34.50 فیصد، مچھلی 25.47 فیصد، گوشت 21.38 فیصد مہنگا ہوا۔
رپورٹ کے مطابق تازہ دودھ، پھل، پیاز، گھی، سبزیاں بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔