پی ایس ایل 10: ’راسی وین ڈیر ڈوسن‘ نے بھی رجسٹریشن کروا لی

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کیلئے پی سی بی کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں اور نامور غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے سائن اپ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 10 کیلئے جنوبی افریقہ کے ’راسی وین ڈیر ڈوسن ‘نے بھی رجسٹریشن کروا لی ہے، جنہوں نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نہایت شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

گزشتہ دنوں انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی، جارح مزاج اوپنر جیسن رائے کے بعد ڈیوڈ ملان اور سیم کرن نے بھی پی ایس ایل کیلئے غیرملکی ڈرافٹس میں باضابطہ طور پر اپنا نام درج کروایا ہے۔

ان کے علاوہ دیگر ممالک کے سرکردہ کھلاڑیوں میں زمبابوے کے کپتان سکندر رضا، آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلکس کیری، بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن ، انگلینڈ کے ڈیوڈ ولی اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کے نام کی تصدیق بھی ہو چکی ہے ۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلئے پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری کو گوادر میں ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں