بھارت کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہ آنا شائقین کیلئے بدقسمتی ہے: شین واٹسن

سڈنی: (دنیا نیوز) سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے کہا کہ بھارت کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہ آنا شائقین کیلئے بدقسمتی ہے۔

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کا کہنا ہے یہ افسوسناک ہے کہ معاملات اس طرح ہوئے، کوئی شک نہیں سب سے زیادہ پسندیدہ چیز بھارت اور پاکستان کا میچ دیکھنا ہے۔

شین واٹسن کا مزید کہنا تھا کہ جب دونوں ٹیمیں آپس میں کھیلتی ہیں ہمیں احساس ہوتا ہے کہ اس کی کیا اہمیت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں