دوسرا ٹیسٹ: پچ دیکھ کر پلیئنگ الیون کا اعلان کرینگے: شان مسعود
کیپ ٹاؤن: (دنیا نیوز) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ کیپ ٹاؤن کی پچ مختلف ہے، کل دوبارہ پچ کا جائزہ لیکر پلیئنگ الیون کا اعلان کرینگے۔
قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے پاس آل راؤنڈرز موجود ہیں لیکن وہ سپنر کھلا رہے ہیں، حتمی ٹیم کا فیصلہ ابھی نہیں کیا کل کریں گے۔
شان مسعود نے بتایا کہ پچ پر سنچورین سے کم گھاس ہے جبکہ پہلے میچ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے عامر جمال سے زیادہ بولنگ نہیں کروائی تھی، پچ کو دوبارہ دیکھ کر پلیئنگ الیون کا اعلان کرینگے۔
واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا کو 1-0 کی برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے پاکستان کو سنچورین ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب جنوبی افریقا کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں تین تبدیلیاں کی ہیں، اوپنر ٹونی ڈی زورزی، کوربن بوش، ڈین پیٹرسن کی جگہ کیشو مہاراج، ویان ملڈر اور کوینا ماپھاکا کو شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بوش اور ڈین پیٹرسن نے پاکستان کے خلاف کامیابی اہم کردار ادا کیا تھا۔