مردان میں پولیس مقابلہ: خطرناک اشتہاری ہلاک، کانسٹیبل زخمی

مردان: (دنیا نیوز) پولیس سے مقابلے میں ایک خطرناک اشتہاری مارا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ جبر کی حدود میں پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان مقابلہ ہوا، مقابلے کے دوران ایک کانسٹیبل زخمی بھی ہوا، مبینہ ملزم کاشف قتل، اقدام قتل، ڈکیتی سمیت 30 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک اشہتاری خیبرپختونخوا کے علاوہ پنجاب پولیس کو بھی مطلوب تھا، ہلاک ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، ملزم کو نشاندہی کے لئے جائے وقوعہ لیجایا جارہا تھا، ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی جس سے ملزم موقع پر مارا گیا۔

واقعہ کے بعد دیگر ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، زخمی کانسٹیبل کو ایم ایم سی ہسپتال داخل کر دیا گیا، حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں