کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں ملوث بینک کے 2 افسر گرفتار
اسلام آباد: (دنیا نیوز) کروڑوں روپے کے بینک فراڈ کیس میں ملوث بنک کے 2 افسروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام آباد سے گرفتار ملزمان میں محمد حنیف اور محمد اقبال شامل ہیں، ملزمان نے بوگس چیک پر نجی اکاؤنٹ سے 2 کروڑ 27 لاکھ روپے کیش کروائے۔
گرفتار ملزم نجی بینک کی اسلام آباد میں واقع مختلف برانچز میں OG-3 کے عہدے پر تعینات تھے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمون کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔