کراچی : مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زخمیوں سمیت3 ملزمان گرفتار

کراچی: (دنیانیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن منصور نگر میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے میں 2 زخمیوں سمیت3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت شاہ رخ ولد شوکت ، عامر ولد امان اللّٰہ اور عبدالطیف ولد عبدالمجید کے نام سے ہوئی ، گرفتار ملزمان سے2 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، نقدی رقم اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال جبکہ گرفتارملزم کو تھانے منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں