عالمی اور ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 7 ڈالرز کمی سے 2777 ڈالرز میں فروخت ہوا۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 700 روپے کمی سے 2 لاکھ 87 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 46 ہزار 228 روپے کا ہوگیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں