پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی آج، تیاریاں مکمل کر لی گئیں
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی بولی کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں، بولی کا عمل آج دوپہر ڈیڑھ بجے ہوگا۔
نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کا عمل آج دوپہر اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا، پی آئی اے کیلئے بولی کھولنے کا عمل آج 6 بجکر 30 منٹ پر کیا جائے گا، نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ میں توسیع کر کے 31 اکتوبر رکھی تھی۔
آئی ایم ایف نے حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ستمبر کے آخر تک کا وقت دیا تھا۔