ایشیائی ترقیاتی بینک اور کے ایف ڈبلیو کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک اور کے ایف ڈبلیو کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
پاکستان کے توانائی کے شعبے میں خواتین کی ملازمت کے حوالے سے یادداشت پر دستخط کئے گئے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی نمائندگی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے کی، کے ایف ڈبلیو کی نمائندگی ہیڈ آف ڈویژن برائے انفراسٹرکچر اینڈ فنانشل سیکٹر ایستھر گریوین کوٹر نے کی۔
دونوں اداروں کی ترقی کے عمل میں صنف کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
اعلامیہ کے مطابق یہ تعاون این ٹی ڈی سی میں صنفی مساوات کی پالیسی اور صلاحیت کی ترقی کے طریقہ کار کو قائم کرنے کیلئے ہے، ملک کے توانائی کے شعبے میں خواتین کے لیے ملازمتوں کی کمی کو دور کرنے کے قابل بنائے گا۔