پاکستانی ٹریکٹرز کی پہلی کھیپ تنزانیہ پہنچ گئی

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی ٹریکٹرز کی پہلی کھیپ تنزانیہ پہنچ گئی، پاکستانی ٹریکٹرز کی تنزانیہ میں طلب میں اضافے کا امکان ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن نیروبی کی معاونت سے تنزانیہ میں پاکستانی ٹریکٹرز کی فروخت میں اضافہ متوقع ہے، ماسائی ٹریکٹا کمپنی لمیٹڈ تنزانیہ میں پاکستانی ٹریکٹرز کی تقسیم میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

پاکستان اور تنزانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں فروغ سے مزید ٹریکٹرز کی برآمد متوقع ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں