پاور سیکٹر کا آر ایل این جی لینے سے انکار، صارفین کو فروخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ذیشان یوسفزئی) پاور سیکٹر نے آر ایل این جی لینے سے انکار کر دیا جس کے بعد اب صارفین کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایس این جی پی ایل درآمدی گیس صارفین کو دے گی، مقامی گیس کے کچھ کنوؤں کو بند کر کے آر ایل این جی کو پائپ گیس میں فروخت کیا جائے گا، ایس این جی پی ایل صارفین سے گیس بلوں میں 163 ارب سے زائد کی وصولیاں ہوں گی۔

آر ایل این جی کیلئے لیے گئے قرض پر سود بھی صارفین سے وصول ہو گا، آر ایل این جی کے لیے لیے قرض پر 32 ارب سود کی وصولی کی اجازت بھی مانگی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گیس کے نرخوں میں 647 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو آر ایل این جی کی قیمت شامل ہے، گیس کے نرخوں میں اضافے کی بڑی وجہ آر ایل این جی ہے، مالی سال 25-2024 میں 49180 ارب یونٹس آر ایل این جی صارفین کو فروخت ہو گی۔

دوسری جانب ایس این جی پی ایل حکام کا کہنا ہے کہ گیس انفرااسٹرکچر کو بچانے کے لیے مقامی کنوے کو بند کر کے آر ایل این جی ہی فروخت کی جائے گی، پاور سیکٹر آر ایل این جی نہیں لے رہی کمپنی کے پاس اور کوئی چارہ نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں