ڈاکٹر شاہنواز ماورائے عدالت قتل کیس: عدالت کے حکم پر ایک اور مقدمہ درج
کراچی: (دنیا نیوز) ڈاکٹر شاہنواز ماورائے عدالت قتل کیس میں ایف آئی اے نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی اے حکام نے ایف آئی آر کی کاپی میرپور خاص کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرا دی، ایف آئی آر میں سابق ڈی آئی جی، سابق ایس ایس پی میرپور خاص کے نام شامل ہیں۔
ایف آئی آر میں سابق ایس ایس پی عمر کوٹ، سابق انچارج سی آئی اے، سابق ایس ایچ او سمیت 46 ملزموں کو نامزد کیا گیا ہے۔