نوشہرہ: عدالت میں پیشی سے واپسی پر فائرنگ سے چچا دو بھتیجوں سمیت جاں بحق
نوشہرہ: (دنیا نیوز) عدالت میں پیشی سے واپسی پر ملزمان نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس ذرائع کے م طابق پبی عدالت سے تاریخ پیشی سے واپسی پر مسلح ملزمان نے گھات لگاکر موٹرکار پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے چچا اور دو سگے بھتجے موقعہ پر جابحق ایک راہگیر بچہ زخمی ہوگیا۔
مقتولین کے لواحقین کا پبی پولیس کے خلاف تینوں مقتولین کی نعیشیں جی ٹی روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج،مشتعل مظاہرین نے جی ٹی روڈ پبی پشاور اور پشاور پبی جی ٹی روڈ بلاک کردی۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں فریقین قریبی رشتہ دار ہیں، جائیداد کے تنازعہ پر دونوں گروپوں میں کئی سالوں سے قتل مقاتلے کی دشمنی چل رہی ہے، تھانہ پبی میں چار نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔