کراچی : ڈیفنس میں فلیٹ سے رات گئے لاش ملنے کا معمہ حل، مقدمہ درج

کراچی : (دنیانیوز) ڈیفنس توحید کمرشل ایریا میں قائم فلیٹ سے رات گئے لاش ملنے کا معاملے پر پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس توحید کمرشل ایریا میں قائم فلیٹ سے رات گئے ملنے والی لاش کی شناخت 60 سالہ غنی الرحمان کے نام سے ہوئی ہے ، مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بیٹے زبیر خان کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت تھانہ کلفٹن میں درج کرلیاگیا۔

مقدمے کے متن میں مدعی زبیر خان کاکہنا ہے کہ میں ایگلیٹ فورس میں بطور کانسٹیبل فرائض انجام دے رہا ہوں، میرے والد شاہ رسول کالونی میں میرے ساتھ رہائش پذیر تھے ، چار روز قبل والد گھر آئے اور میری اہلیہ سے کہا کہ انہیں کسی نے نشہ اور چیز کھلائی ہے، والد تین روز قبل صبح گھر سے نکلے واپس نہیں لوٹے۔

مدعی کے مطابق تھانہ بوٹ بیسن میں والد کی گمشدگی کی رپورٹ کرائی، والد کا فون ٹریس کیا تو لوکیشن توحید کمرشل ایریا کی آئی ، موقع پر پہنچے تو فلیٹ کے باہر تالا لگا ہوا تھا ، تالا توڑ کر فلیٹ میں گئے تو والد کی لاش ملی، جائے وقوعہ سے تیس بور پستول کی گولی کا خول اور چھری ملی۔

پولیس کاکہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں