24 ویں نیشنل مینز نیٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا

لاہور : (دنیانیوز) 24 ویں نیشنل مینز نیٹ بال چیمپئن شپ یکم دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگی ۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 17 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا شامل ہیں ۔

اس چیمپئن شپ میں پاکستان پولیس،پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں