روپے کی بے قدری جاری، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 6 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 85 پیسے پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔