سٹیٹ بینک زری پالیسی کا اعلان 4 نومبر کو کرے گا
کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان زری پالیسی کا اعلان 4 نومبر 2024 کو کرے گا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 4 نومبر 2024 کو ہو گا، جس میں زری پالیسی اور بنیادی شرح سود کا فیصلہ کیا جائے گا۔
سٹیٹ بینک اسی دن ایک پریس ریلیز کے ذریعے مانیٹری پالیسی سٹیٹمنٹ جاری کرے گا۔