پنجاب یونیورسٹی طلبہ تنظیموں میں جھگڑا، چیف سکیورٹی آفیسر کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب یو نیورسٹی طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑے کے معاملہ پر معطل چیف سکیورٹی آفیسر کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا۔

سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر لیفٹیننٹ کرنل (ر) تنویر اشرف بھٹی نئے چیف سکیورٹی آفیسر مقرر ہو گئے۔

چیف سکیورٹی آفیسر تنویر اشرف بھٹی کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، طلبہ لڑائی کی انکوائری کمیٹی نے سابق چیف سکیورٹی آفیسر کو قصور وار ٹھہرایا تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں