7 ہزار 354 کالج ٹیچر انٹرنیز کی بھرتی کا عمل مکمل کر لیا: صوبائی وزیر تعلیم

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے صوبہ کے کالجز کے 7 ہزار 354 کالج ٹیچر انٹرنیز کی بھرتی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر کالج ٹیچرز انٹرنیز کی بھرتی کی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر نوجوان ٹیچرز کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے ٹیچرز پر محنت کی اسی طرح آپ بھی طلبہ پر محنت کر کے اپنا حق ادا کریں، آن لائن پورٹل کے ذریعے پونے تین لاکھ افراد کی درخواستوں سے میرٹ پر انٹرویوز کر کے سکروٹنی کی گئی۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تمام امیدواروں کے آرڈرز پورٹل پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں، یکم نومبر سے تمام ٹیچر انٹرنیز اپنے کالجز میں جوائن کریں گے، کالجز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق آگے بڑھا رہے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں