آصف زرداری کا دبئی ایئر پورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر

دبئی: (دنیا نیوز) صدر پاکستان آصف علی زرداری کا گزشتہ رات دبئی ایئر پورٹ پہنچنے پر جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر ہو گیا۔

صدر آصف علی زرداری کو فوری طور پرابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے چیک اَپ کے بعد ہسپتال میں صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر پلاستر کر دیا۔

ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتے کے لئے پلاستر کیا گیا ہے، صدر مملک کو گھر منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں