ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سمیت 5 افراد پر تاحیات پابندی
کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے سابق قومی کپتان اولمپئین ناصر علی سمیت 5 افراد پر تاحیات پابندی لگادی۔
فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی اور سیکرٹری اولمپئین رانا مجاہد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان ہاکی کی تاریخ میں پہلی بار متوازی فیڈریشن بنانے پر پانچ افراد پر تاحیات پابندی لگائی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ان میں اولمپئین ناصر علی، اولمپئین خالد بشیر، اولمپئین سلیم ناظم ، حیدر علی اور علی عباس شامل ہیں۔
دوسری جانب صدر طارق بگٹی نے مزید کہا کہ کانگریس میں فیصلہ ہوا ہے کہ متوازی باڈی لانے والوں پر تاحیات لگائی جائے۔