مختلف مقامات سے خاتون سمیت 7منشیات فروش گرفتار

مختلف مقامات سے خاتون سمیت 7منشیات فروش گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر خاتون سمیت سات منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا۔

 تھانہ کوتوالی کے علاقے میں عاطف سے 25لیٹر شراب ، غلام آبادکے علاقے میں ملزم افتخار سے 1240 گرام چرس ، ملت ٹائون کے علاقے میں ملزم ضیاء سے 18لیٹر،ملزم اللہ دتہ سے 19 لیٹر اور ملزم مدثر سے 20 لیٹر شراب برآمد کرلی گئی۔ تھانہ مدنہ ٹائون پولیس نے ملزم اشفاق سے 10 لیٹر شراب اور سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے ملزمہ نور فاطمہ کو حراست میں لیکر 600 گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں