موسمیاتی تبدیلیوں سے سنگین مسائل پیدا ہو رہے :ڈاکٹر مختار

موسمیاتی تبدیلیوں سے سنگین مسائل پیدا ہو رہے :ڈاکٹر مختار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے انسانوں، حیوانات اور ماحول کے مابین عدم توازن،غذائی استحکام اور دیگر سنگین مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

 جس کے لئے جنگلات کی کٹائی کی روک تھام، آلودگی اور پانی کے بے جا استعمال پر قابو اور فصلات پر کیڑے مار ادویات کا بے دریغ استعمال روکنے کے ساتھ ساتھ دیگر اقدامات لینے ہوں گے تاکہ آنے والی نسل کو ایک بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیراہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس برائے بائیوڈائیورسٹی اینڈ بائیوسیفٹی سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ غذائی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے ہمیں سائنسی بنیادوں پر زراعت کو استوار کرنا ہو گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں