حکام کی چشم پوشی ، ناپ تول میں کمی کے رحجان میں اضافہ

حکام کی چشم پوشی ، ناپ تول میں کمی کے رحجان میں اضافہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہر اور گرد و نواح میں دکانداروں کی طرف سے باٹ اورکنڈوں میں ردو بدل کے ذریعے ناپ تول میں کمی کا رحجان خطر ناک صورتحال اختیار کر گیا ۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام کی طرف سے چیکنگ کا نظام موثر نہ ہو نے کے باعث اکثر دکانداروں ،قصابوں اور سبزی و فروٹ فروشوں کے پاس تصدیق شد ہ باٹ موجود نہیں بلکہ انہوں نے اپنے کنڈوں اور باٹ میں غیر معمولی ردو بدل کر رکھا ہے ، پتھر کے خود ساختہ باٹ بنا رکھے ہیں جبکہ کم وزن باٹ کے ذریعے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ۔غلہ منڈی کے کنڈوں میں بھی ہیرا پھیری سے کسانوں سے اجناس کی خریداری میں انہیں ٹیکہ لگایا جاتا ہے ۔عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور کنڈوں اور باٹ کی چیکنگ کا نظام موثر بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں