سمندری:ڈاکوؤں نے شہریوں کو نقدی اور موبائل سے محروم کر دیا

سمندری:ڈاکوؤں نے شہریوں کو  نقدی اور موبائل سے محروم کر دیا

سمندری(نمائندہ دنیا)تھانہ سٹی سمندری کی حدود میں دو مسلح ڈاکوؤں نے شہریوں سے نقدی اور موبائل چھین لیا۔

بتایا گیا ہے کہ چک نمبر470 گ ب کا رہائشی محمود احمد اپنے بھانجے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سمندری شہر آرہا تھا کہ شہباز ٹاؤن کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں روک کر اسلحہ کے زور پران سے 48ہزار نقدی اور موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں