گوجرہ :فیسکو ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر 3افراد کیخلاف مقدمہ درج

 گوجرہ :فیسکو ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں  دینے پر 3افراد کیخلاف مقدمہ درج

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا)بجلی بلو ں کے بقایا جات کی ریکوری کیلئے جا نے وا لی فیسکو ٹیم کے سا تھ مزاحمت اور جا ن سے مار نے کی دھمکیا ں دینے پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 ایس ڈی او سٹی عطا ء الرحمن نے تھا نہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے مو قف اختیار کیا کہ محلہ نا صر ٹاؤ ن کے رہا ئشی عرفان سعید و غیرہ سے واپڈا کی ٹیم بلو ں کی ریکوری کیلئے گئی تووا پڈ ٹیم سے تین افراد نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے گالم گلو چ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیا ں دیں۔تھانہ سٹی پولیس گوجرہ نے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں