جھنگ:گیس سلنڈروں کی ری فیلنگ عروج ،شہریوں کو خطرات

جھنگ:گیس سلنڈروں کی ری فیلنگ عروج ،شہریوں کو خطرات

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ شہر اور گردونواح میں گیس سلنڈروں کی ری فیلنگ کا دھندہ عروج پر ،شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفنس کی نااہلی کی وجہ سے شہر بھر میں جگہ جگہ گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ری فیلنگ کی جا رہی ہے ،شہر کے وسط اور گلی محلوں میں گیس ایجنسیاں اور ری فیلنگ کا کاروبار کرنے والوں نے شہر کو بارود بنا کر رکھ دیا ، آئے روز گیس ری فیلنگ کی دکانوں میں کئی واقعات رو نما ہو چکے اور کئی جانیں جا چکیں،اب بھی کسی بھی وقت کوئی بہت بڑا ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے ۔شہریوں نے کہا ہے کہ کسی ایک دکان کو سیل یا جرمانہ کرنے سے ذمہ داریاں پوری نہیں ہوتیں ، گیس ایجنسیز مالکان میں سے اکثر یت کے پاس لائسنس ہے نہ انہوں نے حفاظتی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں ۔عوامی حلقوں نے ڈی سی اور اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس سیلنڈر ری فیلنگ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کرکے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں