ٹو بہ :تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

ٹو بہ :تجاوزات کے  خلاف آپریشن جاری

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ٹو بہ ٹیک سنگھ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ،اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی انکروچمنٹ ٹیموں نے صدر بازار میں گرینڈ آپریشن کیا ۔

میونسپل کمیٹی کے عملہ نے دکانوں کی حدود سے باہر رکھا سامان دکانوں کے اندر رکھوا دیا ، اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ تجاوزات ختم نا کرنے والے دکانداروں کا سامان بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا، ناجائز تجاوزات کو ہر صورت ختم کیا جائیگا،تجاوزات کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالسی پر عمل پیرا ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں