گھریلو ملازمہ نے صفائی کے دوران مبینہ طور پر زیورات چوری کر لئے

گھریلو ملازمہ نے صفائی کے دوران  مبینہ طور پر زیورات چوری کر لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گھریلو ملازمہ نے صفائی کے دوران مبینہ طور پر طلائی زیورات چوری کر لئے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ میں عبدالحمید نامی شہری نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ افشاں نامی ملزمہ اس کے گھر میں کام کررہی تھی اوراس نے صفائی کے دوران بھاری مالیت کے طلائی زیورات چوری کرلیے اور رفو چکر ہوگئی، پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں