جڑانوالہ :ایس پی ٹاون کی مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد

جڑانوالہ :ایس پی ٹاون کی مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)ایس پی ٹاون ملک عابد حسین ظفر نے ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد علی اور پاکستان مسلم لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی سردار خان بہادر ڈوگر کے ہمراہ ڈنفیس ویو ہاؤسنگ کالونی کی مسجد میں کھلی کچہری لگائی۔۔۔

 اور شہریوں کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ملک عابد حسین ظفر نے کھلی کچہری میں موجود شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء اکرام اور عوام کے تعاون سے امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں ،جڑانوالہ کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ہر فرد کو ذمہ داری کا ثبوت دینا ہے ، پولیس عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ایس پی ٹاؤن نے مزید کہا کہ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس گشت کو مزید بہتر بنایا گیا ہے ،کسی کو شرانگیزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ، کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے مابین قائم روابط کو مضبوط بنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں