کمالیہ :بینرز و پوسٹرز اتار نے کا کام شروع

کمالیہ :بینرز و پوسٹرز  اتار نے کا کام شروع

کمالیہ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو اور اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر چیف آفیسر محمد طاہر فاروق کی زیر نگرانی انفورسمنٹ سٹاف نے شہر سے پرانے بینرز و پوسٹرز اتار نے کا کام شروع کر دیا۔

اس حوالے سے چیف آفیسر نے کہا کہ پرانے ، پھٹے بینرز و پوسٹرز شہر کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں،وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہے جو شخص وال چاکنگ میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیگی ، محرم الحرام سے قبل ہر قسم کی وال چاکنگ کا خاتمہ، پوسٹرز کو مکمل طور پر اتار لیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں