چیف منسٹر سپیشل اقدامات کی مانیٹرنگ کیلئے قائم ضلعی کمیٹی کا اجلاس

 چیف منسٹر سپیشل اقدامات کی مانیٹرنگ کیلئے قائم ضلعی کمیٹی کا اجلاس

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پرچیف منسٹر سپیشل اقدامات کی مانیٹرنگ کے لئے قائم ضلعی کمیٹی کا اجلاس رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عارف گل کی صدارت میں منعقد ہوا۔۔۔

 اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر شہاب اسلم کے علاوہ کمیٹی کے ارکان سابق ارکان اسمبلی فقیر حسین ڈوگر،میاں طاہر جمیل،سابق میئرمحمدرزاق ملک موجود تھے ۔ ایم ڈی واسا عامر عزیز،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفند یار،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نادیہ،سی او ایف ڈبلیو ایم سی رؤف احمد،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد زبیر وٹو،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پی ایچ اے ظہیر احمد اور دیگر افسران موجودتھے ۔اجلاس کے دوران ضلع میں جاری چیف منسٹر گورننس اقدامات پر عملدرآمد بارے بریفنگ دی گئی ۔ایم ڈی واسا نے مون سون سیزن کی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، لوکل گورنمنٹ،میونسپل کارپوریشن اور پی ایچ اے کے افسران نے بھی بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں