جماعت اسلامی کا جڑانوالہ میں بھی مہنگائی کیخلاف دھرنا

جماعت اسلامی کا جڑانوالہ میں بھی مہنگائی کیخلاف دھرنا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر جماعت اسلامی جڑانوالہ نے بھی مہنگائی و بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کیخلاف میلاد چوک میں احتجاجی دھرنا ۔

جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر رانا عبدالوحید اور امیر جڑانوالہ ڈاکٹر سعیدکی زیر قیادت دھرنے میں صدر سیاسی کمیٹی رانا سلطان ، باسم سعید،زاہد حسین، عمران شفیق،عثمان نفیس ،شیخ عبدالغفارو دیگررہنماؤں سمیت کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکائے دھرنا نے نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کی کٹھ پتلی بن چکی ، آئے روز بجلی بلوں میں ٹیکسز بڑھانے کی حکومتی پالیسیوں نے عوام کو زندہ درگود کر دیا ،سلیب سسٹم کے نام پر عوام کا خون نچوڑنا بند کیا جائے ، حافظ نعیم الرحمن کی کال پر 26 جولائی کو اسلام آباد ڈی چوک میں تاریخی دھرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پی زرداری اور نواز شریف کا گٹھ جوڑ ہے دونوں سیاسی جماعتوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ،بجلی بلوں میں لگائے ظالمانہ ٹیکسز کو فی الفور ختم کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں