جھنگ :ہنیہ کی شہادت ، اسرائیلی جارحیت کیخلاف یوم احتجاج

جھنگ :ہنیہ کی شہادت ، اسرائیلی جارحیت کیخلاف یوم احتجاج

جھنگ،اٹھارہ ہزاری (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا )جمعیت علمائے اسلام جھنگ نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم احتجاج منایا ،مختلف مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں احتجاجی قراردادیں پاس کی گئیں اور۔۔۔

 اس موقع پر جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ و جے یو آئی کے دیگر رہنماؤں مولانا مصدق حسین ، قاری طارق، مولانا اقبال، قاری ابو بکر مدنی، مولانا ناصر حسن ، مولانا نورالدین، مولانا محمد اکبر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہتے فلسطینی عوام پر اسرائیلی و اتحادیوں کی جارحیت سے انسانیت شرما گئی ،فلسطین میں بچے ، بوڑھے ،خواتین اور شہری آئے روز اسرائیلی سفاکی کا شکار ہو رہے ہیں اور اب اسماعیل ہنیہ کی شہادت پوری مسلم اُمہ کے لیے چیلنج بن گئی ۔جے یو آئی رہنماؤں نے مزید کہا کہ اسرائیلی بربریت کے باوجود فلسطینیوں کے جذبہ جہاد و حریت کو دبایا نہیں جاسکتا، مسلم حکمرانوں کا ضمیر کیوں گہری نیند سو رہا ہے ؟ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں سامراجی ظلم کے خلاف آواز بلند کریں اور پاکستانی حکومت کمزور سی مذمت کی بجائے دلیرانہ مؤقف اختیار کرے ،او آئی سی فی الفور اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کرکے فلسطینیوں کے ساتھ عملاً کھڑی ہو جائے ، اسماعیل ہنیہ کی شہادت آزادی فلسطین کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں