امتناع قادیانیت ایکٹ، عملدرآمد یقینی بنایا جائے :شبیر عثمانی

 امتناع قادیانیت ایکٹ، عملدرآمد یقینی بنایا جائے :شبیر عثمانی

چناب نگر(نامہ نگار)مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر کے بانی مولانا شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امتناع قادیانیت ایکٹ پرمکمل و موثر عمل درآمد یقینی بنائیں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 وطن عزیز پاکستان میں قادیانیوں کی بڑھتی ریشہ دوانیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کی خاموشی نہایت تشویشناک ہے ، امتناع قادیانیت ایکٹ کے تحت قادیانی اسلامی شعائر استعمال نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کی یہ جرأت امتناع قادیانیت ایکٹ پر مؤثر عمل در آمد نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی ،اگر یہ صورتحال باقی رہی تو ہولناک کشیدگی جنم لے گی ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قادیانیوں نے ربوہ میں ریاست در ریاست قائم کر رکھی ہے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے ربوہ برانڈ ارتداد میں انتشار پھیلانے والے چھپے شر پسندعناصر کیخلاف کارروائی کی جائے اور قادیانیوں کو قانون کے دائرے میں رکھا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں