چنیوٹ:ہیڈ کانسٹیبل محمد اجمل انتقال کر گئے ،آبائی قبرستان میں سپردخاک
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پولیس ہیڈ کانسٹیبل محمد اجمل انتقال کر گئے ، وہ چک نمبر 15 ج ب مونیانوالہ کے رہائشی تھے اور چنیوٹ پولیس میں فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔
ان کی نماز جنازہ چک نمبر 15 ج ب مونیانوالہ میں ادا کر دی گئی جس میں سینئر پولیس افسران سمیت اہلکاروں اور علاقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔