ٹوبہ ٹیک سنگھ :برسوں سے موٹر سائیکل مالکان نمبر پلیٹوں سے محروم

 ٹوبہ ٹیک سنگھ :برسوں سے موٹر سائیکل مالکان نمبر پلیٹوں سے محروم

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ ایکسائز کی لاپرواہی کے باعث کئی سالوں سے لاکھوں روپے ایڈ وانس جمع کروانے کے باوجود ہزاروں موٹر سائیکل مالکان تاحال کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس سے محروم ہیں جبکہ ٹریفک پو لیس اس عرصہ کے دوران غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے پر۔۔۔

 شہریوں کو جر مانوں کی مد میں لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا چکی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی سالوں سے ایکسائز آفس سے مو ٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کے وقت ایکسائز عملہ نے شہریوں سے رجسٹریشن فیس کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر ائزڈ نمبر پلیٹوں کی مد میں فیس ایڈوانس وصول کر کے جلد نمبر پلیٹس کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا اور ایک محتاط اندازے کے مطابق محکمہ ایکسائز نے لوگوں سے اس مد میں لاکھوں روپے کی خطیر رقم ایڈ وانس وصول کر رکھی ہے تاہم طویل عرصہ بعد بھی ہزاروں شہری کمپیوٹر ائزڈ نمبر پلیٹس کے حصول میں ناکام ہیں ۔ سر کاری اعداد و شمار کے مطابق ٹریفک پو لیس کے عملہ نے اس عرصہ کے دوران ضلع بھر میں غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے کی بناء پرہزاروں شہریوں کے چالان کر کے لاکھوں روپے جر مانہ عائد کیا ہے جبکہ متعددمو ٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند بھی کر دیا،اس سلسلہ میں شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف انہیں دوہری رقم خرچ کر کے مارکیٹ سے نمبر پلیٹ بنوانا پڑتی ہے تو دوسری طرف غیر منظور شدہ نمبر پلیٹ لگانے کی بناء پر بھاری جر مانے کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں نمبر پلیٹس کی فراہمی فوری یقینی بنایا جائے تاکہ وہ جر مانوں کی مد میں لاکھوں روپے کے اضافی بوجھ سے بچ سکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں