عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ریسکیو 1122 کا عملہ ہائی الرٹ

 عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ریسکیو 1122 کا عملہ ہائی الرٹ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر میاں فرازمنیر نے کہا ہے کہ جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ریسکیو 1122کے عملہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیاہے ۔۔۔

جبکہ مرکزی میلادکی محافل اور جلوسوں کے راستوں میں ریسکیو پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔ پریس بریفنگ کے دوران میاں فرازمنیر نے کہا کہ عید میلا النبی ؐ تمام عالم اسلام کے لیے حقیقی خوشیوں اور امن و سلامتی کا پیغام لاتی ہے ، ملکی حالات کے تناظر میں اس موقع پر کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ضلع بھر میں میلاد پاک کی اہم محافل اور جلوس کے راستوں میں ریسکیو پوسٹیں بنائی گئی ہیں،اورتمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر کے سارے عملہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ تمام ریسکیو انتظامات کا مقصد کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ پر فوری امداد پہنچانا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں