نامعلوم افراد نے گھر گھس کر جوان سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر جوان سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا ۔
تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 263 رب میں نیاز علی نامی شہری نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کی بھانجی ثانیہ گھر پر اکیلی موجود تھی کہ اس دوران کار سوار چار ملزم زبردستی اندر داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔