اساتذہ کا ٹی این اے ٹیسٹ کابائیکاٹ ،سینٹرز کی تالہ بندی

 اساتذہ کا ٹی این اے ٹیسٹ کابائیکاٹ ،سینٹرز کی تالہ بندی

کمالیہ (نمائندہ دنیا )کمالیہ میں بھی پنجاب ٹیچرز الائنس اور گرینڈ ٹیچرز الائنس کی کال پر دوسرے روز بھی اساتذہ نے مجوزہ ڈی این اے ٹیسٹ کا بائیکاٹ کیا تعلیمی اداروں میں قائم تمام سینٹرز کی تالہ بندی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے اساتذہ کی اہلیت کو جانچنے کے لئے ٹی این اے ٹیسٹ کو اساتذہ نے مسترد کرتے ہوئے اس کا بائیکاٹ کردیا اور کوئی بھی ٹیچر ٹیسٹ دینے نہیں پہنچا بلکہ مقرر ہ سینٹرز کے باہر اساتذہ نے احتجاجی مظاہرے کئے ۔اس موقع پر پنجاب ٹیچرز الائنس اور گرینڈ ٹیچرز الائنس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ٹی این اے ٹیسٹ بلا جواز اور اساتذہ کی تذلیل کے مترادف ہے ہم نے اس ٹیسٹ کا مکمل بائیکاٹ کیا ہے اور کوئی بھی ٹیچر حکومت کے اس بلا جواز مسلط کردہ ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرے گا ،حکومت اسے فوری طور پر منسوخ کرے ورنہ ہمارا احتجاج تحریک کی شکل اختیار کر جائے گا، دوسری جانب گزشتہ روز سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب نے تمام اضلاع کے سی ای او یجوکیشن کے نام جاری کردہ مراسلہ میں ہدایت کی ہے کہ ٹی این اے ٹیسٹ کا بائیکاٹ کرنے والے اساتذہ کو شو کازنوٹس جاری کر کے انکے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں