ٹوبہ ٹیک سنگھ:سموگ سے پھیپھڑوں،آنکھوں کے امراض
ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)محکمہ ماحولیات کے افسروں و ملازمین کی بوگس کارروائیاں،پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی سموگ نے ڈیرے ڈال لئے۔۔۔
سورج کی روشنی مدھم جبکہ سموگ کے باعث پھیپھڑوں،گلے اور آنکھوں کی بیماریاں پھیلنے لگیں،ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر سمیت گردو نواح میں گزشتہ کئی روز سے سموگ کا پھیلاؤ شروع ہوچکا ہے ، منگل کے روز سے سموگ کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،جس کے باعث شہریوں میں گلے کی خرابی،سانس کی تکالیف،آنکھوں میں جلن اور نزلہ زکام جیسی دیگر بیماریاں تیز ی کے ساتھ پھیل رہی ہیں،محکمہ ماحولیات کی طرف سے بھٹہ خشت انڈسٹری کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والوں کے خلاف اور آلودگی کا باعث بننے والی دیگر چھوٹی فیکٹریوں کے خلاف کارروائیاں صرف کاغذی فائلوں اور فوٹو سیشن تک محدود ہیں۔