محبوب الزماں نے جماعت اسلامی کی ضلعی امارت کا حلف اٹھا لیا

محبوب الزماں نے جماعت اسلامی کی ضلعی امارت کا حلف اٹھا لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے آئندہ سیشن کیلئے جماعت اسلامی کی ضلعی امارت کا حلف اٹھالیا۔

 ضلعی سیکرٹریٹ چنیوٹ بازار میں صوبائی امیر جاوید قصوری کی صدارت میں ہونے والی تقریب میں انجینئرعظیم رندھاوا،شیخ محمدمشتاق،اجمل حسین بدر سمیت امرائے زون اور کارکنوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جاوید قصوری نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل، ترقی،امن اور خوشحالی کے لئے سیاسی بیداری اور دیانت دار قیادت ضروری ہے ، جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکن اقتدار کے ایوانوں میں رہے مگر کسی کے دامن پر بددیانتی،کرپشن اور اقرباء پروری کا کوئی داغ نہیں جماعت اسلامی نے عوام کونچلی سطح تک متحرک کرنے کیلئے ممبر شپ مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ کرپٹ نظام اور اس کے پہرے داروں سے نجات حاصل کی جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں