12لاکھ 35ہزار900 بچوں کو پولیوقطرے پلائے جاچکے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم پر بھرپور عملدرآمد جاری ہے ۔
مہم کے چوتھے روز پانچ سال تک کی عمر کے 2لاکھ 80ہزار 856 بچوں کو قطرے پلائے گئے اورچار روز میں 12لاکھ 35ہزار900بچوں کو قطرے پلائے جاچکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے ایوننگ اجلاس کی صدارت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اسی جذبے سے مہم پر عملدرآمد کا حکم دیااور کہا کہ باقی ایام میں مسنگ بچوں کی ویکسی نیشن کے لئے مشینری جذبے سے خدمات انجام دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا مشن ہے جس کیلئے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔