مسلح افراد کا نجی اکیڈمی پر دھاوا ،طلبا و طالبات کو نکال دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد کی جانب سے نجی اکیڈمی میں گھس کر طلبا و طالبات کو باہر نکال دیاگیا۔
تھانہ پیپلزکالونی کے علاقے شہزاد اسلم کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا کہ اسکی اکیڈمی میں طلبا و طالبات کلاس لے رہے تھے کہ اس دوران ملزم زبردستی اکیڈمی میں داخل ہوگئے اور اسے طلبا و طالبات سمیت گن پوائنٹ پر اکیڈمی سے با ہر نکال دیاگیااور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔