ٹو بہ میں بھی 14 روزہ کھیلوں کی تقریبات کا باقاعدہ افتتاح
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو نے سپورٹس ڈپیارٹمنٹ کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب کے تحت 14 روزہ کھیلوں کی تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف منسٹرپنجاب مریم نواز کے ویژن \"کھیلتا پنجاب\" کا سلسلہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی جاری ہے ،ان تقریبات میں بوائز کی چھ گیمز اور گرلز کی دو گیمز شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیل لیول پر بھی کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے اس کھیلتا پنجاب سپورٹس مقابلوں سے جہاں مقامی کھلاڑیوں کو کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آئیں گے تو وہیں ان کی حوصلہ افزائی اور ان میں مقابلے کا رحجان بڑھے گا،میچز اور ان مقابلوں کی بدولت نوجوان کھلاڑی اور نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ اس موقع پر ممبر صوبائی وقومی اسمبلی کے نمائندگان ،ڈی او سپورٹس جمیل بھی موجود تھے ۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے بیڈمنٹن کا میچ دیکھا اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیل لیول پر بھی کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ کے کھیلتا پنجاب سپورٹس مقابلوں سے جہاں مقامی کھلاڑیوں کو کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آئے ہیں تو وہیں ان کی حوصلہ افزائی اور ان میں مقابلے کا رحجان بڑھے گا ۔