مزدوروں کو سوشل سکیورٹی کارڈز کا اجراء یقینی بنائیں :ذیشان لبھا
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر ،نامہ نگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر چودھری شہباز ،ضلعی افسران، بھٹہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران، بھٹہ ورکریونین کے عہدیداران اور مزدوروں نے شرکت کی ۔
اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر چودھری شہباز نے بھٹہ جات کے متعلق شکایات، کم از کم اجرت پر عملدرآمد،جبری مشقت،سوشل سکیورٹی کارڈز کے اجراء سمیت دیگر معاملات پر بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ بھٹہ جات پر عدالتی احکامات کے مطابق کم از کم اجرت کے نفاذپر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ تمام بھٹہ مزدوروں کو سوشل سکیورٹی کارڈز کا اجراء یقینی بنایا جائے تاکہ غریب مزدوروں کی فلاح و بہبود ہو سکے اور یہ علاج معالجہ کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔