پٹرول کی قیمت 85روپے فی لٹر کم کی جائے :محبوب الزماں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی فیصل آباد کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہاہے کہ حکومت پٹرول پر عوام کو ریلیف دینے کی بجائے قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے ۔
، حکومت نے صرف گزشتہ تین ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 261ارب روپے عوام کی جیبوں سے نکلوائے ۔ فی لٹر 60 روپے پٹرولیم لیوی ختم کی جائے ، عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں کمی ہوئی جو25روپے فی لٹر بنتی ہے ،اس طرح فی لٹر پٹرول کی قیمت میں 85 روپے کم کئے جائیں۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ پانچ آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمہ سے قومی خزانہ کو441ارب روپے فائدہ ہوا ،ابھی مزیدآئی پی پیزباقی ہیں، حکمران خاندانوں کی ملکیتی آئی پی پیز کے معاہدے بھی ختم کیے جائیں، یہ سارا فائدہ بجلی کے بلوں میں دیا جائے ،قوم کیپیسٹی پیمنٹ کی مد میں دو ہزار ارب ادا کر رہی ہے ، بجلی کی پیداواری لاگت کے مطابق بل بھیجے جائیںتو یہی دوہزار ارب عوامی ریلیف کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں،مفادات کے لیے آئین میں ترمیم اور عدلیہ پر قبضہ جمانے کے لیے ساری سیاسی پارٹیاں اکٹھی ہو جاتی ہیں ،حکومت بجلی بلوں بھی پر عوام کو فوری ریلیف دے ۔