ماموں کانجن:منشیات فروش گرفتار 1520 گرام چرس برآمد کر لی گئی
ماموں کانجن( نمائندہ دنیا )ماموں کانجن میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے 1520 گرام چرس برآمد کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھا نہ ماموں کانجن نے دوران گشت کما لیہ روڈ پر علاول موڑ کے قریب پیدل آتے ہوئے مشکوک راہگیر یسین سکنہ 511 گ ب کو روک کر تلاشی لی تو دوران تلاشی اس کے قبضہ سے 1520گرام چرس برآمد ہوگئی، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔