کھیلتا پنجاب گیمز :ٹوبہ میں کرکٹ ٹیپ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

کھیلتا پنجاب گیمز :ٹوبہ میں کرکٹ ٹیپ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن\" کھیلتا پنجاب گیمز 2024\"کے سلسلہ میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کرکٹ ٹیپ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا، سپورٹس سٹیڈیم میں 50 کرکٹ ٹیموں کے مابین مقابلہ جات ہوں گے۔۔۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمیل احمد نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی سربراہی میں 14 روزہ کھیلتا پنجاب گیمز میں 8 مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں، گزشتہ روز گرلز بیڈمنٹن کے مقابلہ جات ہوئے ہیں، آج سے ٹیپ بال کے میچ شروع ہو کر 8 روز جاری رہیں گے ، جس میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی بہترین 50 ٹیمز حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیلتا پنجاب سے مقامی کھلاڑیوں کو ڈویژنل اور صوبائی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع میسر ہوا ہے اور کھیلتا پنجاب پروگرام نوجوان نسل کے لئے انقلابی اقدام ہے جو کھیلوں کے فروغ کے لیے صدیوں یاد رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں